: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
واشنگٹن،29اپریل(ایجنسی) امریکی محکمہ صحت نے مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے لیے نئے رہنما اصول جاری کردیئے ہیں جن کے مطابق اگر کوئی شخص پورے ہفتے کے دوران مجموعی طور پر صرف ڈھائی گھنٹے ہلکی پھلکی ورزش کی عادت ڈال لے تو وہ دل کی بیماریوں کے علاوہ ذیابیطس، سرطان کی مختلف اقسام اور دوسری کئی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتا ہے۔
اس کا مطلب یہ ہوا کہ روزانہ صرف 20 منٹ کی ورزش آپ کے لیے کافی ہوگی جسے آپ اپنی
سہولت اور جسمانی برداشت کے حساب سے اختیار کرسکتے ہیں۔ مثلاً آپ تیز قدموں سے پیدل چل سکتے ہیں، دوڑ بھی سکتے ہیں، جسم اجازت دے تو کھیل کود وغیرہ میں حصہ لے سکتے ہیں اور اگر جیب اجازت دے تو فٹنس سینٹر جاکر باقاعدہ ورزش بھی کرسکتے ہیں۔
اس کے علاوہ یہ بھی ضروری نہیں کہ آپ روزانہ ایک ہی بار میں 20 منٹ ورزش کریں بلکہ آپ پورے دن میں 2 سے 3 مرتبہ 10، 10 منٹ کے لیے ورزش کرکے بھی وہی تمام فوائد حاصل کرسکتے ہیں جو آپ کو ایک ہی وقت میں 20 منٹ ورزش کرنے سے حاصل ہوتے ہیں۔